جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی لبنان میں اشتعال انگیزی جاری
بیروت: (ویب ڈیسک) لبنان میں جنگ بندی کے بعد جنوبی علاقوں میں شہری اپنے تباہ شدہ گھروں کو واپس لوٹنے لگے تاہم اسرائیل کی اشتعال انگیزی جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان میں کرفیو نافذ کردیا، خیام قصبے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 صحافی زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے شہریوں کو جنوبی لبنان میں خالی کرائے گئے علاقوں میں واپسی سے روک دیا ہے، واضح رہے کہ حزب اللہ اسرائیل جنگ میں تقریباً 12 لاکھ سے زائد لبنانی شہری بے گھر ہوئے۔