بانی پی ٹی آئی کےمذموم عزائم کبھی پورے نہیں ہونے دینگے: امیر مقام

پشاور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان امیر مقام نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مذموم عزائم کبھی پورے نہیں ہونے دینگے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ریاستی اداروں پرحملہ کرنا پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے، پی ٹی آئی قیادت نےہمیشہ کارکنوں کوگمراہ کرنےکی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ فائنل کال ’’مس کال یا رانگ کال‘‘ ثابت ہوئی، پی ٹی آئی کہتی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےبغیرواپس نہیں جائیں گے، بشریٰ بی بی ،علی امین گنڈا پورکارکنوں کوچھوڑکربھاگ گئے۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی کےمطالبات غیرسنجیدہ تھے، 26ویں آئینی ترمیم اسمبلی سے دوتہائی اکثریت سےپاس ہوئی، ڈی چوک جانے سے آئینی ترمیم ختم نہیں ہوسکتی، 26ویں آئینی ترمیم اسمبلی سے ختم ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کیوجہ سےعوام کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اسلام آباد میں معمولات کومفلوج کیا گیا، ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں