سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ پوائنٹ سے کراس کرنے پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ پوائنٹ سے کراس کرنے پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی، قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان سٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر تشکر کا اظہار کرتا ہے۔

متن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق سٹاک مارکیٹ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ پوائنٹ سے بھی اوپر چلی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، یہ ایوان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں