عالمی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں معمولی کمی

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ بازاروں میں 700 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے پر آگئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازاروں میں 7 ڈالرز کی کمی کے بعد فی اونس سونا 2 ہزار 640 ڈالرز کا ہو گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں