پی ٹی اے کی وزارت داخلہ سے وی پی این رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی درخواست
اسلام آباد: (دنیانیوز) غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا معاملہ ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وزارت داخلہ سے وی پی این کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کردی۔
ذرائع پی ٹی اے کے مطابق وی پی اینز کی رجسٹریشن کی معیاد ختم ہونے کے قریب ہے اور رجسٹریشن کا عمل تیز کردیا گیا ، یومیہ 200 سے زائد وی پی اینز کی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی اے کی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت ہوئی ، سٹیک ہولڈرز نے وی پی اینز رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کردیا ۔
ذرائع پی ٹی اے کے مطابق سٹیک ہولڈرز نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنانے کی درخواست کردی ، غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے احکامات وزارت داخلہ نے دیئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا اختیار وزارت داخلہ کا ہے، پی ٹی اے نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کررکھی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی اے نے یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا اعلان کررکھا ہے ۔