وی پی این پر پابندی کیخلاف درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وی پی این پر پابندی کیخلاف درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے وی پی این پر پابندی کیخلاف شہری مبشر قیوم کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ وفاقی حکومت کے وی پی این پر پابندی کے فیصلے کا براہ راست متاثرہ شہری ہوں، حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ وزارت داخلہ کا وی پی این پر پابندی کا 15 نومبر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، نوٹیفکیشن کو بنیادی حقوقِ کی خلاف ورزی قرار دیا جائے۔
بعدازاں عدالت نے پی ٹی اے اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔