پی ٹی آئی کا احتجاج: جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال کے باعث جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹروبس سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میٹروبس سروس 24 نومبر کو مکمل طور پر بند رہے گی، میٹروبس سروس صدر سٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ سٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹروبس سروس مکمل طور پر بند کی جائے گی۔