تھانہ نیو ٹاؤن مقدمہ: عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل
راولپنڈی:(دنیا نیوز) تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ کے تفتیشی افیسر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوئے، انسپکٹرراشد کیانی عمران خان سے تفتیش کے لئے پونے چار بجے اڈیالہ جیل گئے تھے، ساڑھے چار گھنٹے بعد تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل کرکے واپس گئے۔
تفتیشی افسر نے بانی پی ٹی آئی سے تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ سے متعلق تفتیش کی گئی، عمران خان تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ میں 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔
خیال رہے عمران خان سے تفتیش کا عمل اڈیالہ جیل میں ہی مکمل کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کے سیل کو تھانہ نیو ٹاؤن ڈکلیئر کیا گیا ہے جبکہ جیل کی سکیورٹی بھی راولپنڈی پولیس کے کنٹرول میں ہے۔