ہالینڈ کی جنگ مخالف تنظیموں کا اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی روکنے کیلئے عدالت سے رجوع

ایمسٹرڈیم: (ویب ڈیسک) ہالینڈ کی جنگ مخالف تنظیمیں اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی روکنے کیلئے عدالت پہنچ گئیں۔

غزہ جنگ کی مخالف این جی او نے ہالینڈ کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ حکومت کو اسرائیل کے لئے اسلحے کی برآمد اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اسرائیلی آبادکاروں کے ساتھ تجارت سے روکا جائے، درخواست میں فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کو اس مطالبے کی بنیاد بنایا گیا ہے۔

درخواست کے مطابق ہالینڈ 1948ء کے نسل کشی کے خلاف کنونشن کا دستخط کنندہ ہے اس لئے اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام ضروری اقدامات کرے جو نسل کشی کے خلاف ضروری ہیں۔

فلسطینیوں کے حقوق کی حمایتی این جی او الحق اور المیزان مشترکہ طور پر عدالت میں درخواست گزار ہیں، ان کے وکیل نے کہا ہے کہ ہالینڈ کی حکومت اسرائیل کے خلاف اقدامات میں ناکام ہوئی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ اسرائیل کو بھیجے جانے والے اسلحے کو فوری طور پر روکے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں