پہلا ٹیسٹ: بھارت کی بیٹنگ بری طرح ناکام، ایک دن میں17 وکٹیں گر گئیں
پرتھ: (دنیا نیور) آسٹریلوی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث بھارتی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 150رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
جواب میں میزبان ٹیم بھی مشکلات کا شکار رہی، پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز بنالئے اور اسے بھارتی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 83رنز درکار تھے۔
میچ کے پہلے روز 17 وکٹیں گر گئیں، کینگروز باؤلرز کے سامنے مہمان بھارتی ٹیم بالکل بے بس نظر آئی، اس کے 7 کھلاڑی ڈبل ڈیجٹ بھی عبور نہ کر پائے، اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے نتیش کمار ریڈی 41، ریسبھ پنت 37 اور لوکیش راہول 26 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
آسٹریلیا کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوش ہیزل ووڈ نے 4، مچل سٹارک،پیٹ کمنز اور مچل مارش نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلوی ٹیم بھی مشکلات میں ہے اور اس نے میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 67 رنز پر اپنی 7 وکٹیں گنوا دیں۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمرانے 4 محمد سراج نے 2 اورہرشیت رانا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔