محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش و برفباری کی پیش گوئی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 28 نومبر سے بلوچستان اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 28 نومبر سے 2 دسمبر تک کوئٹہ، پیشن، زیارت، قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ میں 28 سے 2 دسمبر تک پہاڑی علاقوں میں برفباری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے، 29 نومبر سے دو دسمبر تک وزیرستان، کرم، مہمند، دیر، چترال، خیبر، سوات، ملاکنڈ، مانسہرہ، کوہستان، گلگت بلتستان، قلات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 29 نومبر سے 2 دسمبر تک خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات، اسلام آباد، میانوالی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
بارشوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، بارش کے بعد پنجاب کے علاقے میں فضائی آلودگی میں مزید کمی کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں آنے والے دنوں میں دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔