سعودیہ کا غیر ملکی سیاحوں کیلئے آئندہ سال واٹ ریفنڈ نظام لاگو کرنے کا فیصلہ
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں غیر ملکی سیاحوں کے لئے واٹ ریفنڈ نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ زکوٰۃ و آمدنی و کسٹم واٹ ریفنڈ نظام کو آئندہ سال سے نافذ کرے گا، واٹ ریفنڈ نظام کے تحت غیر ملکی سیاح ملک کے اندر خریداری پر ادا کرنے والے واٹ کو واپس جاتے ہوئے ریفنڈ کرسکتے ہیں۔
سعودی عرب نے 2025ء تک 127 ملین سیاحوں کا خیر مقدم کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے جن کے متوقع اخراجات 346.6 بلین ریال ہوں گے۔
ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس سے ملک کی معیشت بہتر ہوگی، نان آئل صنعت پروان چڑھے گی جبکہ نجی شعبے میں طلب میں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ نظام متحدہ عرب امارات کے علاوہ متعدد سیاحتی ممالک میں نافذ ہے۔