چین کا لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین لبنان اور اسرائیل کے درمیان صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔
چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماو ننگ نے کہا کہ چین لبنان اور اسرائیل کے درمیان صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام فریقین سے مسلسل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین ان تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو کشیدگی کو کم کرنے اور امن کے حصول میں معاون ہوں اور متعلقہ فریقوں کی طرف سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ چین کا خیال ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حصول میں ناکامی مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے، غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی کو فروغ دینے کے لئے تمام فریقین کو مل کر کام کرنا چاہئے۔