دنیا کی سب سے چھوٹی واشنگ مشین بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک شخص نے دنیا کی سب سے چھوٹی واشنگ مشین بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

سیبِن سجی نے یہ ریکارڈ 1.28 انچ لمبی، 1.32 انچ چوڑی اور 1.52انچ گہری واشنگ مشین بنا کر قائم کیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے سیبن سجی کی واشنگ مشین کو دنیا کی سب سے چھوٹی مشین قرار دے دیا گیا ہے، ریکارڈ نام کرنے کیلئے سیبن کو اپنی مشین مکمل طور پر فعال دِکھانی تھی جو کپڑے دھونے اور نچوڑنے کا ایک مکمل چکر کر سکتی ہو۔

سیبن سجی کی یہ واشنگ مشین محض 24.94 گرام وزنی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں