وزیراعظم کی آئینی ترمیم بارے کابینہ کے سینئر اراکین سے غیر رسمی مشاورت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر کابینہ کے سینئر اراکین سے غیر رسمی مشاورت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے کابینہ کے سینئر اراکین کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے اہم آئینی و قانونی امور پر بریفنگ دی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے رات گئے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی میٹنگ پر رفقاء کو اعتماد میں لیا، مشاورت میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے آئینی ترمیم بارے مسودے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے مشترکہ مسودہ سامنے لائے گی، الیکشن کمیشن سے مخصوص نشستوں کی بحالی بارے بھی حکومت پر امید ہے۔