امریکی صدر جو بائیڈن ایک بار پھر دوران اجلاس بیٹھے بیٹھے سو گئے

انگولا: (دنیا نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن ایک بار پھر دوران اجلاس بیٹھے بیٹھے سو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی بندرگاہ لوبیٹو میں افریقی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات ہوئی، اجلاس کے دوران جو بائیڈن کی آنکھ لگ گئی، وہ مزے سے نیند لیتے رہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کے دوران اجلاس سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، خبر ایجنسی کے مطابق بائیڈن کی افریقی رہنماؤں سے ملاقات ریلوے منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں