190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران اور بشریٰ کی بریت کی درخواستوں پر سماعت 24 اکتوبر کو ہوگی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں 24 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت کی ناسازی کے باعث نہیں ہو سکی تھی، ڈویژن بنچ نے احتساب عدالت کو کیس کا حتمی فیصلے سنانے سے روک رکھا ہے۔

علاوہ ازیں توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 22 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں