وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملتان ٹیسٹ میں فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انگلینڈ کیخلاف ملتان ٹیسٹ میں فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ لمبے عرصے کے بعد انگلینڈ کے خلاف پہلا ہوم ٹیسٹ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، نعمان علی نے 11 اورساجد خان نے 9 وکٹیں حاصل کر کے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، قومی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ویلڈن ٹیم گرین ویلڈن، دوسرے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا، ساجد خان نے شاندار باؤلنگ کی،ٹیم کی بیٹنگ پرفارمنس بھی بہترین رہی۔