پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو منتقل

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا۔

پنجاب اسمبلی سے مسودہ قانون کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنرز ضرورت کے مطابق 30 دن تک دفعہ 144 لگا سکیں گے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کو 90 دن تک دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار دیا گیا ہے، 90 دن سے زائد عرصہ کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار کابینہ کے پاس ہو گا، حکومت پنجاب نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 میں ترمیم کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں