ملک کے مختلف شہروں میں متاثرہ انٹرنیٹ سروسز تاحال بحال نہ ہو سکیں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں متاثرہ انٹرنیٹ سروسز تاحال بحال نہ ہو سکیں۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ سروسز کی مکمل بحالی کیلئے 20 اکتوبر کی تاریخ دی گئی تھی۔

انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے ڈیٹا صارفین کو ڈاؤن لوڈنگ، ڈاکومنٹس، وائس نوٹس بھیجنے میں شدید مسائل کا سامنا ہے، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد بھی مشکلات کا شکار ہیں۔

ملک کے کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروسز متاثر ہیں، موبائل ڈیٹا سروسز میں خلل سے سوشل میڈیا صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ملک بھر میں تقریباً دو ماہ سے انٹرنیٹ سروسز وقتاً فوقتاً متاثر ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے پر تاحال باضابطہ کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں