راولپنڈی: سکول وین کھائی میں گرنے سے 4 طلبہ جاں بحق

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے علاقے سہنسہ بولاڑ کے قریب وین کھائی میں گر گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق وین کھائی میں گرنے سے 4 طالب علم جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، زخمی طلبہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی سپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ وین حادثہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا تھا جب طالبعلم سہنسہ آزاد کشمیر سے راولپنڈی آ رہے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں