مصطفی کمال کی آئین میں سود کے خاتمے کی تاریخ شامل کروانے پر پارلیمان، قوم کو مبارکباد

کراچی :(دنیا نیوز)ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما مصطفی کمال نے کہا ہےکہ آئین پاکستان میں سود کے خاتمے کی حتمی تاریخ شامل کروانے پر تمام پارلیمان ، بالخصوص مولانا فضل الرحمان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

کراچی میں اپنے ایک بیان میں مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ اللہ تعالی نے ان سے بہت بڑا کام لے لیا ہے، اللہ اور اس کے رسول محمدﷺ سے جنگ کے خاتمے کی ابتدا کی کوشش پر پوری قوم کو بھی مبارکباد دیتا ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آج سود کی نحوست کے خاتمے کے عمل میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بھی اسکا حصہ بنایا، الحمداللہ! مجھے اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق دی کہ اس پارلیمان کا حصہ بننے کے بعد میری پہلی تقریر سودی نظام کے خلاف تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں