روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 8 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 69 پیسے پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 61 پیسے پربند ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں