دالبندین: نجی بینک کا گارڈ حادثاتی طور پر گولی لگنے سے جاں بحق

کوئٹہ :(دنیا نیوز)بلوچستان کے علاقے دالبندین میں نجی بینک کا سکیورٹی گارڈ حادثاتی طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی پر مامور اسامہ نامی سکیورٹی گارڈ اپنی گن صاف کر تے ہوئے گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کر دی جبکہ مقتول کی لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں