جامشورو میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

حیدرآباد: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی حیدرآباد نے جامشورو میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد یونس خان کو مقابلے کے دوران گرفتار کیا گیا، اس کا ساتھی فرار ہوگیا، گرفتار دہشتگرد کالعدم تنظیم ایس آر اے کا رکن ہے، گرفتار دہشتگرد یونس خان سے پستول، دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشتگرد لسانی بنیاد پر ٹارگٹ کلنگ کرنے کے مشن پر کام کر رہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں