ملیر جیل سے فرار ہونے والا قیدی ڈی جی خان سے گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے پنجاب میں کارروائی کرتے ہوئے ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدی کو ڈی جی خان سے گرفتار کر لیا۔

فرار قیدی کو شاہ لطیف پولیس نے گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق قیدی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جیل کی دیوار سے کودنے کے دوران قیدی کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم کراچی سے فرار ہونے کے بعد پنجاب پہنچ گیا تھا، خفیہ اطلاع پر شاہ لطیف پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی، قیدی کو سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے اغوا کیس میں گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ قیدی جیل کے واش روم میں نصب لوہے کی جالی کاٹ کر فرار ہوا تھا، قیدی ہاتھ سے بنے ہوئے بانس اور رسی کی مدد سے دیوار پر چڑھا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں