اسلام آباد: بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد اور پشاور ائیر پورٹس پر بھاری مقدار میں منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والی پرواز کے مسافر سے 1.166 کلو گرام آئس برآمد کی، مسافر شیر خان نے آئس ٹرالی بیگ کی تہوں میں چھپا رکھی تھی جسے گرفتار کر لیا گیا۔

اسی طرح پشاور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی پرواز کے مسافر سے 1.210 کلو گرام آئس برآمد کی گئی، مسافر اقبال حسین نے آئس منشیات اندرسوں (مٹھائی) میں چھپا رکھی تھی۔

ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 کلو 376 گرام آئس منشیات برآمد کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں