اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 12ملزمان گرفتار

اسلام آباد : (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 13 مختلف کارروائیوں میں81.806 کلو گرام منشیات برآمد کرلی جبکہ 12 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں حیدرآباد، مانسہرہ، ملتان، گوجرانوالہ، کوئٹہ، پنجگور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور حب میں کی گئیں ، کارروائی میں 64 کلو920گرام چرس،57 کلو 500 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ ایک اور کارروائی کےدوران 4 کلو 340 گرام آئس اور 1 کلو 200 گرام افیون برآمد کی گئی ہے جبکہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کےطلباء کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں