فیروزوالا: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 2 بھائی قتل

فیروزوالا: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 2 بھائی قتل، راہگیر زخمی ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ فیروزوالا میں رچناں ٹاؤن کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی بھی ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت عمران اور ارسلان کے ناموں سے ہوئی، لاشوں اور زخمی ہونیوالے راہگیر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں