گلوکار عمر ملک 9 مئی حملہ کیس سے ڈسچارج

لاہور:( دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی نے عدالت گلوکار عمر ملک کو 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس سے ڈسچارج کر دیا۔

انسداد دہشت گردی جج نے دوران سماعت تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزم کو 16 ماہ بعد گرفتار کیا گیا، آپ 16 ماہ خاموش کیوں رہے ؟ ملزم کو عدالت سے اشتہاری کیوں نہیں کروایا گیا ؟

تفتیشی افسر نے تسلی بخش جواب نہ دینے پر جج اے ٹی سی نے حکم دیا کہ ملزم کو مقدمے سے بری کیا جاتا ہے۔

خیال رہے عمر ملک کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

واضح رہے عمر ملک کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے 10 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں