امریکا: ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ، بچے سمیت 4 افراد ہلاک

ہیوسٹن : (ویب ڈیسک ) امریکی ریاست ہیوسٹن میں ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں بچے سمیت 4 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیوسٹن کے شہر ٹیکساس میں اتوار کے روز شام کے وقت ایک ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار بچے سمیت تمام 4 افراد جھلس کر دم توڑ گئے۔

ٹیکساس پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں کوئی دیگر فرد زخمی نہیں ہوا۔

مقامی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر نجی تھا اور ٹکراؤ اس قدر شدید تھا کہ ریڈیو ٹاور گرنے کے  بعد پارک میں موجود گھاس میں شدید نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں