پاکستانی جہازوں کے ساتھ 14 بین الاقوامی ایئر پورٹ پر پرندے ٹکرانے کے 83 واقعات

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی جہازوں کے ساتھ دنیا بھر کے 14بین الاقوامی ایئر پورٹ پر پرندے ٹکرانے کے 83 واقعات رپورٹ ہوئے۔

جنوری 2024 سے ستمبر کے دوارن 9 ماہ کے دوران پرندے ٹکرانے کے واقعات کی رپورٹ میں لاہور 23 واقعات کے ساتھ سر فہرست ہے۔

کراچی اسلام آباد ایئر پورٹ پر جہازوں کے ساتھ پرندے ٹکرانے کے 15، 15 واقعات رپورٹ کیے گئے، ملتان ایئر پورٹ پر جہازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران پائلٹس کی جانب سے کنٹرول ٹاور کو 12 واقعات رپورٹ کیے گئے۔

سکھر ایئر پورٹ پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا، فیصل ایئر پورٹ پر 6، پشاور 1، گلگت 2، کوئٹہ 3، سیالکوٹ1، دبئی 1، جدہ 1، مدینہ 1، پشاور ایئر پورٹ پر 1، اسلام کوٹ ایئرپورٹ پر 1 واقعہ رپورٹ کیا گیا۔

جہازوں کے ساتھ پرندے ٹکرانے کے واقعات میں قومی ونجی ایئر لائن کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں