نصیرآباد قمبر: مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق

نصیرآباد قمبر: (دنیا نیوز) مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر وکا موری کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار مسافر کوچ نے کی موٹر سائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، مسافر کوچ کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے کوچ کو تحویل میں لیکر جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں