منڈی بہاؤالدین میں گیس سلنڈر لیک ہونے سے آتشزدگی، ایک شخص جھلس کر زخمی

منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) مین مارکیٹ میں گیس سلنڈر لیک ہونے سے آگ لگ گئی، سلنڈر کی آگ نے دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق سلنڈر سے لگنے والی آگ سے ایک شخص جھلس گیا ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

آگ کی زد میں آکر 6 موٹر سائیکل اور 4 گیس سلنڈر جل گئے، آگ کی زد میں آکر جھلس جانے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں