آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے پر سپیکر قومی اسمبلی کا عادل بازئی کیخلاف الیکشن کمیشن کو خط

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رکن عادل بازئی کے آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے کے معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا۔

سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے خط میں عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوایا تھا، عادل بازئی کل ایوان سے غیر حاضر تھے اور ووٹ بھی نہیں دیا تھا۔

عادل بازئی نے ن لیگ جوائن کر کے بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت کی تھی، سپیکر نے فوری انہیں ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں