ٹریکٹر ٹرالی نے دو کم سن بچوں کو کچل ڈالا

صوابی: (دنیا نیوز) ٹریکٹر ٹرالی نے دو کم سن بچوں کو کچل ڈالا، بچہ جاں بحق جبکہ بچی زخمی ہو گئی۔

گاؤں مینئی میں 2 کمسن بچے کھیلتے ہوئے ٹریکٹرٹرالی کے ٹائر کے نیچے آگئے، حادثے میں 4 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 3 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔

جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش اور زخمی بچی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں