گاڑیوں میں ایل پی جی کے استعمال پر پابندی عائد

پشاور: (دنیا نیوز) گاڑیوں میں ایل پی جی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت پابندی کا اعلامیہ جاری ہو گیا، جس کے مطابق گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر کا استعمال خطرناک ہے۔

اعلامیہ کے مطابق غیررجسٹرڈ سلنڈر تیار کرنے والوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، دفعہ 144 کے تحت گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر میں گیس بھرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سکول اور کالجز کی گاڑیوں میں سلنڈر اور گیس کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں