آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کی سلیکشن پر مشاورت جاری ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی کی حتمی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا۔

فائنل سکواڈ میں فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی واپسی کا امکان ہے، 2023 میں آخری ون ڈے کھیلنے والے حسنین نے چیمپئنز کپ اور پریذیڈنٹ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف اس سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کے سپرد کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ چیئرمین اور سلیکٹرز کی مشاورت سے ہو گا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم 29 اکتوبر کو میلبرن روانہ ہوگی جبکہ 2 نومبر کو تربیتی سیشن میں حصہ لے گی جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 4 نومبر کو شیڈول ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں