حضرت خواجہ نظام الدین اولیاؒ کا سالانہ عرس، بھارت نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کردیے

اسلام آباد : (دنیانیوز) حضرت خواجہ نظام الدین اولیاؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر بھارت نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کردیے ۔

ذرائع کے مطابق ویزے 82 پاکستانی زائرین کو جاری کئے گئے ہیں، ویزے پاک بھارت پروٹوکول فریم ورک کے تحت جاری کئے گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی زائرین پانچ روزہ عرس کی تقریبات میں شرکت کریں گے، دہلی میں سالانہ عرس کا انعقاد 19 سے 25 اکتوبر ہے ، زائرین واہگہ بارڈر کے زریعے دہلی روانہ ہوں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں