ملتان: آتش گیر مواد پھٹنے سے گھر کی چھت گر گئی، 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

ملتان: (دنیا نیوز) اندرون شہر میں آتش گیر مواد پھٹنے سے گھر کی چھت گر گئی جس سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہلی گیٹ نیلگراں میں عمارت کے اندر آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا، عمارت دھماکے سے زمین بوس ہوگئی، انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر سی پی او ملتان سمیت سینئر پولیس افسر اور پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں