مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کل پارلیمنٹ میں ہوگا، وزیراعظم محمد شہباز شریف ن لیگی اور اتحادی اراکین کو ظہرانہ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اراکین کو 26 ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں