منشیات فروش کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، جوابی فائرنگ میں خود بھی مارا گیا

راولپنڈی: (دنیا نیوز) منشیات فروش کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا، جوابی فائرنگ میں منشیات فروش بھی مارا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس کا ملزم سے آمنا سامنا تھانہ روات کے علاقہ بگا شیخاں میں ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کانسٹیبل محمد احسان سینے پر گولی لگنے سے شہید ہوا جبکہ جوابی فائرنگ میں ملزم سعید احمد ولد امام علی بھی مارا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں