ایمرجنگ ایشیا کپ: افتتاحی میچ میں بنگلادیش نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

مسقط: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ایمرجنگ ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلادیش نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

عمان میں ہونیوالے ٹی 20 ایمرجنگ ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلادیش نے ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہانگ کانگ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، ہانگ کانگ کی جانب سے بابر حیات نے 85 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

بنگلادیش نے 151 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بنگلادیش کی جانب سے کپتان اکبر علی 45 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں