کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈکیت کی شناخت غلام عباس کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے موٹر سائیکل سمیت فرار ہوگیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ فرار ہونے والے ملزم کے ساتھی کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں