اے این ایف کی کارروائیاں، 47 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) اے این ایف نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے47 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی جبکہ 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 47 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی گئی ہیں، کارروائیاں کوئٹہ، ملتان، ہری پور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئیں۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ کوئٹہ میں کارروائی کے دوران ملزم سے 7 کلو آئس برآمد کی گئی اور ملتان ایئر پورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 750 گرام آئس برآمد ہوئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ملزم سے 2.4 کلو چرس اور ایم ون اسلام آباد کے قریب ملزم سے 3 کلو چرس اور ایک کلو آئس برآمد کی گئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں