معاشی اہداف کا جائزہ لینے کیلئے آئی ایم ایف مشن پاکستان کا دورہ کرے گا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قرض پروگرام کے تحت معاشی اہداف کا جائزہ لینے کیلئے آئی ایم ایف وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

آئی ایم ایف وفد اقتصادی جائزہ کیلئے 11 سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا، مشن چیف ناتھن پورٹر وفد کی قیادت کریں گے۔

آئی ایم ایف سٹاف پروگرام کیلئے کارکردگی اور حالیہ پیشرفت کا جائزہ لے گا، آئی ایم ایف وفد توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے پہلے جائزے پر بات چیت نہیں کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ پروگرام کا پہلا جائزہ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ہوگا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں