گندم بقایاجات: وفاق اور صوبے پاسکو کے 194 ارب روپے کے نادہندہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) گندم بقایاجات کی مد میں وفاق اور صوبے پاسکو کے 194 ارب روپے کے نادہندہ نکلے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے پاسکو کوسب سے زیادہ 91 ارب 28 کروڑ روپے دینے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت نے پاسکو کو 37 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پاسکو کو 32 ارب 46 کروڑ روپے دینے ہیں، پاسکو کے سندھ حکومت پر واجبات 17 ارب 46 کروڑ روپے ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے پاسکو کو 10 ارب 9 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں، گلگت بلتستان حکومت نے بھی پاسکو کو 4 ارب 13 کروڑ روپے دینے ہیں۔