دنیا بھر میں کرسمس کے رنگ، تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

لندن: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کرسمس کے رنگ، تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

نیویارک، لندن، پیرس، ٹورنٹو اور میکسیکو سمیت دنیا کے کئی بڑے شہروں میں تقریبات کا انعقاد، دنیا میں ہر سو مسیحی برادری مذہبی تہوار کو بھرپور انداز سے منانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

کہیں بازار سج گئے ہیں تو کہیں گھروں کے باہر کرسمس ٹری کو منفرد انداز میں سجایا گیا، کرسمس کی تیاریوں کے سلسلے میں چرچز کی بھی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔

کرسمس کے آخری لمحات میں شاپنگ مالز اور سٹورز پر بھی شہریوں کا رش ہے، شہریوں کی زیادہ ڈسکاؤنٹ کیلئے آخری لمحات میں بھی خریداری جاری رہی۔

سانتا کلاز خوشیاں بکھیرنے کیلئے سفر پر نکل پڑے، چھوٹے بچوں اور ناداروں میں تحائف تقسیم کرنے لگے۔

ہسپتال میں بچوں کو تحائف دینے کا انوکھا انداز اپنا گیا، ٹیکساس میں ڈرون لائٹ، روم میں گلیاں بازار کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں