بھارتی سپنر اکشر پٹیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپن باؤلنگ آل راؤنڈر اکشر پٹیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اکشر پٹیل نے منگل کو اپنے نومولود بیٹے کی کرکٹ شرٹ میں تصویر شیئر کر کے مداحوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ بیٹے کا نام ہکش پٹیل رکھا ہے، اکشر پٹیل کے ہاں 19 دسمبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
بھارتی کرکٹر کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے، اکشر پٹیل جنوری 2023 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔