وادی اپرچترال میں شندور ونٹر سپورٹس مقابلوں کا آغاز

پشاور: (دنیا نیوز) وادی اپرچترال میں ہرچین کے مقام پر شندور ونٹر سپورٹس مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔

موسم سرما میں شندور کی منجمد جھیل پر آئس ہاکی، کرلنگ اور سپیڈ سکیٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، مقابلوں کے پہلے مرحلے میں چترال لوئر اور اپر چترال سے 100 سے زائد لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔

ڈی جی ٹورازم اتھارٹی نے کہا کہ سردی میں جم جانے والی شندور جھیل پر آئس سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا، مقابلوں میں آئس ہاکی، کرلنگ اور سپیڈ سکیٹنگ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئس سپورٹس مقابلوں میں مرد و خواتین کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے، سطح سمندر سے 12 ہزار 800 فٹ بلندی پر واقع دنیا کے بلند ترین گراؤنڈ شندور میں آئس ہاکی منعقد ہوگی۔

ڈی جی ٹورازم اتھارٹی نے کہا کہ شندور ونٹر سپورٹس چیلنج مقابلے کے پی کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی، چترال سکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ اپرچترال کے باہمی اشتراک سے منعقد کئے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں